ٹرمپ کی اقتصادی دہشت گردی کا مقابلہ نہ کرنے پر یورپی ممالک پر شدید تنقید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ٹرمپ کی اقتصادی دہشت گردی کا مقابلہ نہ کرنے پر یورپی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام کو اغیار پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں  امریکی صدر ٹرمپ کی اقتصادی دہشت گردی کا مقابلہ نہ کرنے پر یورپی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایرانی حکام کو اغیار پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تین یورپی ممالک ایران کی دفاعی توانائی کے خلاف اقوام متحدہ پر دباؤ ڈآل رہے ہیں اوروہ امریکی صدر کی اقتصادی دہشت گردی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

News Code 1889409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =