ایران کا ایٹمی معاہدے پرعمل جاری/ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کوئی انحراف نہیں

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے ایٹمی معاہدے پر ایران کی طرف سے عمل پیرا رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کوئی انحراف مشاہدہ نہیں کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر ایران کی طرف سے عمل پیرا رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کوئی انحراف مشاہدہ نہیں کیا گیا۔ آمانو نے کہا کہ ایران کی طرف سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا کوئی مورد سامنے نہیں آیا ہے اور ایران ایٹمی معاہدے کے مطابق عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ یوکیا آمانو نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر دقیق نگرانی جاری ہے۔ امانو نے امریکہ کے ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام مستقبل میں  ایٹمی معاہدے پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

News Code 1889406

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =