چین میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 2 طلباء ہلاک

چین میں چاقو بردار شخص نے ایک اسکول کے اندر گھس کر طلبا پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 طلبا ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں چاقو بردار شخص نے ایک اسکول کے اندر گھس کر طلبا پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 طلبا ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق جنوبی چین کے صوبے ہونان میں ایک شخص نے اسکول میں گھس کر بچوں پر تیز دھار چاقو سے پہ در پہ وار کیے جس کے نتیجے میں 2 طلبا ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہونان کے شہر بیجی پنگ میں ہونے والے واقعے میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی حملے کا مقصد واضح ہو سکا ہے۔ پولیس نے اسکول میں پھنسے بچوں کو بحفاظت نکال کر والدین کے حوالے کر دیا ہے۔

News Code 1889401

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =