برونائی ہم جنس پرستی پر سنگساری کی سزا نافذ

برونائی کے بادشاہ نے ریاست میں اسلامی قوانین کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے ہم جنس پرستی پر سنگساری اور چوری پر ہاتھ کاٹنے کی سزائیں فوری طور پر نافذ کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برونائی کے بادشاہ سلطان حسن البلقیہ نے ریاست میں اسلامی قوانین کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے ہم جنس پرستی پر سنگساری اور چوری پر ہاتھ کاٹنے کی سزائیں فوری طور پر نافذ کردی ہیں۔اطلاعات کے مطابق برونائی کے بادشاہ نے ریاست میں اسلامی قوانین کے فوری نفاذ کا اعلان کردیا جس کے تحت اب ہم جنس پرستوں کو سنگسار کیا جائے گا جب کہ اس سے قبل اس جرم کی سزا 10 سال قید تھی۔ علاوہ ازیں جنسی زیادتی، ڈکیتی اور توہینِ رسالت کے جرائم پر بھی موت کی سزا دی جائےگی اس کے علاوہ چوری کی سزا ہاتھ کاٹنا ہوگااور اسقاطِ حمل پر سرعام کوڑنے لگائے جائیں گے، نابالغ مسلمان بچوں کو دوسرے مذاہب اختیار کرنے پر راغب یا قائل کرنے کو بھی جرم قرار دیا گیا ہے۔

News Code 1889399

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =