مہر خبررساں ایجنسی نے الجزائر خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الجزائر پر مسلسل 20 برسوں تک حکمرانی کرنے والے 82 سالہ صدر عبدالعزیز بُو تفلیقہ صدارتی عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق الجزائر کے صدر عبدالعزیز بُو تفلیقہ نے اپنا استعفیٰ دستوری کونسل کو دے دیا جس میں انہوں نے فوری طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ دستوری کونسل کے سربراہ طیب بلعیز نے صدر کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ بوتفلیقہ کے دفتر نے کل اعلان کیا تھا کہ صدر بوتفلیقہ عنقریب اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔

الجزائر پر مسلسل 20 برسوں تک حکمرانی کرنے والے 82 سالہ صدر عبدالعزیز بُو تفلیقہ صدارتی عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
News Code 1889397
آپ کا تبصرہ