امریکہ پاکستان اور بھارت میں تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کیلیے کردار ادا کرے، پاکستان

پاکستان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے مابین تمام تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کے دوبارہ آغاز کیلیے اپنا کردار ادا کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے مابین تمام تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کے دوبارہ آغاز کیلیے اپنا کردار ادا کرے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلیے کشیدگی کے خاتمے کو ضروری قرار دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ افغان امن عمل میں پاکستان کی طرف سے جاری سہولت کاری پر بھی گفتگو ہوئی۔

News Code 1889393

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =