بریگزٹ معاہدہ، جیریمی کوربن نے تھریسامے سے ملاقات کی حامی بھر لی

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ معاہدے کی شرائط طے کرنے کے لیے اپوزیشن کو بات چیت کی پیش کش کردی، اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن نے وزیراعظم سے ملاقات کی حامی بھر لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ معاہدے کی شرائط طے کرنے کے لیے اپوزیشن کو بات چیت کی پیش کش کردی، اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن نے وزیراعظم سے ملاقات کی حامی بھر لی ہے۔ بریگزٹ تنازع حل کرنے کے لیے وزیراعظم تھریسامے نے کابینہ ارکان سے 7 گھنٹے طویل مشاورت کی، کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا بریگزٹ معاہدہ بنانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں، ہمیں بریگزٹ معاہدے کے لیے کچھ باتوں پر سمجھوتا کرنا ہوگا۔ تھریسامے کا کہنا تھا کہ ہمیں قومی مفاد کے لیے قومی اتحاد کی ضرورت ہے، وزیراعظم کی بریگزٹ معاہدے پر بات چیت کی پیش کش کو قبول کرتے ہوئے اپوزیشن لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن نے وزیراعظم سے ملاقات پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

News Code 1889392

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =