نیپال میں شدید بارشوں سے ہلاک افراد کی تعداد 35 ہوگئی

نیپال میں شدید بارشوں، طوفانی ہواؤں اور سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 35 ہو گئی جبکہ تقریبا 600 سے زائد زخمی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال میں شدید بارشوں، طوفانی ہواؤں اور سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 35 ہو گئی جبکہ تقریبا 600 سے زائد زخمی ہیں۔ نیپال کے جنوبی علاقوں میں اتوار کی شام گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی، طوفانی ہواؤں سے سیکڑوں مکانات تباہ ہوئے، سیکڑوں درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، درخت اور بجلی کے کھمبے گرنے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ مختلف حادثات میں35 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں عارضی شیلٹرز ہوم بنا دیے گئے ہیں، فوج اور سیکورٹی فورسز کے اہل کار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے اور مزید بارشوں خدشہ ظاہر کیا گیا۔

News Code 1889388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =