پاکستان میں ہر گھر میں مہنگائی کا بم پھٹ رہا ہے

پاکستان کے سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر گھر میں مہنگائی کا بم پھٹ رہا ہے اور ٓئی ایم ایف ڈالر کے ریٹ مزید بڑھانے پردباؤ ڈال رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر گھر میں مہنگائی کا بم پھٹ رہا ہے اور ٓئی ایم ایف ڈالر کے ریٹ مزید بڑھانے پردباؤ ڈال رہی ہے۔ اس نے کہا کہ مہنگائی کے بم کو پھٹنے سے کون روکے گا؟سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی پر جو بیان دیا وہ بالکل ٹھیک دیا۔سابق وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ کابینہ کے تمام وزراء کو 15 ہزار روپے دے کر ایک کوارٹر میں رکھا جائے، پھر دیکھتے ہیں ایک کوارٹر میں 15 ہزار روپے میں یہ وزراء کیسے گزارا کریں گے۔

News Code 1889386

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =