اسلام آباد میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق راول روڈ پر اسلحہ ڈیلر کی دکان میں گھس کر 2 دکانداروں کو قتل کیا گیا جبکہ غوری ٹاؤن میں کار سے بینک پر فائرنگ اور بینک گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوئے،ایک شخص شدید زخمی ہے۔ لاشوں اور زخمی کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1889373

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =