چین میں بچوں کو زہریلا کھانا دینے والی ٹیچر گرفتار

چین میں پولیس نے اسکول کے بچوں کو زہریلا کھانا دینے والی ٹیچر کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں پولیس نے اسکول کے بچوں کو زہریلا کھانا دینے والی ٹیچر کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین کے صوبے ہینان میں پری اسکول کے بچوں کو کھانے میں زہریلا مواد دینے کے الزام میں ایک خاتون ٹیچر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے خاتون ٹیچر کی عرفیت وانگ ظاہر کی ہے۔ خاتون ٹیچر کو اسکول کے 23 بچوں کی حالت بگڑنے کے باعث گرفتار کیا، ان بچوں میں سے 7 اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ ایک بچے کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے اور  15 بچوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

News Code 1889372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =