نوازشریف کو جلد یا دیر سے لوٹی دولت واپس کرنا ہی ہوگی

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو جلد یا دیر سے لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا ہی ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کو جلد یا دیر سے لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا ہی ہوگی۔  فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  نوازشریف کو جیل سے رہا ہوئے ایک ہفتہ ہوگیا تاہم ان کے کسی اسپتال میں داخل ہونے کی ابھی خبر نہیں آئی، امید ہے نوازشریف خیریت سے ہوں گے، مریم نواز کے ٹوئٹ بھی بند ہوگئے ہیں، روز بیماری سے اپ ڈیٹ رکھنے والی مریم نواز نے بھی کافی دن سے ٹوئٹ نہیں کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے  کہ نواز شریف کو جیل سے گھر جانے کے بعد تناؤ میں کمی اور خوشگوار ماحول میسر آیا، اب نوازشریف خوشگوار ماحول میں ملک کی لوٹی دولت واپس کرنے کا بھی سوچیں، نوازشریف کو جلد یا دیر سے لوٹی دولت واپس کرنا ہی ہوگی۔

News Code 1889360

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =