برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزیٹ سے متعلق4 قراردادیں مسترد

برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزیٹ سے متعلق پیش کی گئیں 4 قراردادیں اکثریت کے ساتھ مسترد کردی گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزیٹ سے متعلق پیش کی گئیں 4 قراردادیں اکثریت کے ساتھ مسترد کردی گئیں۔ برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ کے اگلے مرحلے کے حوالے سے  4 قراردادیں پیش کی گئیں تاہم اس بار بھی کسی ایک پر بھی اتفاق نہیں ہوسکا، سب سے کم فرق سے شکست پانے والی قرار داد “کسٹم یونین “رہی جس کے تحت  برطانیہ کو ناروے طرز پر سنگل مارکیٹ میں رکھنے کی تجویز دی گئی تھی۔کنزرویٹو پارٹی کے نک بولس اپنی قرارداد کی ناکامی کے بعد پارٹی سے مستعفی ہو گئے، ان چار قراردادوں کے علاوہ ایک اور ریفرینڈم کرانے کی قرارداد بھی پیش کی گئی، اس کے حق میں سب سے زیادہ  280 ووٹ ڈالے گئے تاہم پھر بھی قرارداد کو 12 ووٹوں کے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بریگزٹ سیکرٹری اسٹیفن بارکلے کے مطابق واحد آپشن یہی بچا ہے کہ یورپی یونین سے بغیر معاہدے کے نکلنے کا کوئی راستہ ڈھونڈ لیا جائے تاہم اگر اس ہفتے پارلیمنٹ کوئی منصوبہ پاس کرلے تو یورپی الیکشن سے بچا جا سکتا ہے۔ ادھر یورپی یونین کے سربراہ یان کلاڈینکر کا کہنا ہے کہ  بریگزٹ کے معاملے میں ہم نے بہت صبر کا مظاہرہ کیا تاہم یہ صبر اب ختم ہوتا جا رہا ہے۔

News Code 1889357

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha