پاکستان میں ڈکیتی کی واردات میں وفاقی وزیر زخمی ہوگئے

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے گزری میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران پاکستان کے وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ علی محمد مہر زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے گزری میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران  پاکستان کے وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ علی محمد مہر زخمی ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ علی محمد مہر کو ڈیفنس میں نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ علی محمد مہر کے زخمی ہونے سے متعلق متضاد اطلاعات ہیں کہ انہیں پستول کا بٹ مارا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  ملزمان کی جانب سے لوٹ مار کے وقت علی محمد مہر اور ان کے گھریلو ملازمین کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس کی وجہ سے انہیں پستول کا بٹ مارا گیا ہے۔

ترجمان آئی جی سندھ کے مطابق آئی جی سندھ نے وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس علی محمد مہر کے زخمی ہونے کے واقعے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ساؤتھ سے انکوائری اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ طلب کی ہے۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں وفاقی وزیر بھی محفوظ نہیں رہے۔

News Code 1889350

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =