مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ ککے اسپیکر علی لاریجانی نے قم کے گورنر بہرام سرمست، لرستان کے گورنر موسی خادمی اور صوبہ مرکزی کے گورنرسید علی آقا زادہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اداروں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کے کام میں بھر پورشرکت کرنی چاہیے۔
لاریجانی نے تینوں صوبوں قم، لرستان اور مرکزی میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں اور حکام کو چاہیے کہ وہ باہمی تعاون کے ساتھ عوام کی مشکلات کم کرنے کے سلسلے میں اپنی تمام توانائیوں سے بھر پور استفادہ کریں۔
آپ کا تبصرہ