مودی سرکار کے لیے یہ الیکشن جیتنا آسان نہیں ہوگا، بھارتی ویب سائٹ

ایک بھارتی ویٹ سائٹ کا کہنا ہے کہ اس بار عام انتخابات میں 75 فیصد عوام مودی کے خلاف ووٹ دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک بھارتی ویٹ سائٹ کا کہنا ہے کہ اس بار عام انتخابات میں 75 فیصد عوام مودی کے خلاف ووٹ دیں گے۔ بھارت میں عام انتخابات کا آغاز رواں ماہ کی 11 تاریخ سے ہو رہا ہے، انتخابات سے قبل انتخابی مہم عروج پر ہے، بھارتی ویب سائٹ ریڈیف کے سروے کے مطابق 75 فیصد عوام حکمراں جماعت بی جے پی کے خلاف ووٹ ڈالیں گے اس لیے مودی سرکار کے لیے یہ الیکشن جیتنا آسان نہ ہوگا۔ ووٹنگ سے محض 2 روز قبل کانگرس کے صدر راہول گاندھی اور وزیر اعظم مودی کے درمیان دو بدو مباحثہ ہوگا۔

News Code 1889346

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =