پریانکا گاندھی کا نریندر مودی کے خلاف انتخاب لڑنے کا عندیہ

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی اتر پردیش کی جنرل سیکریٹری اور کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کی ہمشیرہ پریانکا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف انتخاب لڑنے کا عندیہ دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی اتر پردیش کی جنرل سیکریٹری اور کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کی ہمشیرہ پریانکا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف انتخاب لڑنے کا عندیہ دے دیا۔ رسمی طور پر گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی جماعت چاہے تو وہ واراناسی سے انتخاب لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ راہول گاندھی کیرالہ میں لوک سبھا (ایوانِ زیریں) کے حلقے وایاناڈ سے بھی انتخاب میں حصہ لیں گے۔ واضح رہے کہ مارچ کے اوائل میں کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری کردہ انتخابی امیدواروں کی فہرست میں راہول گاندھی کو اتر پردیش کے حلقے امیٹھی سے امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔ اس بارے میں ان کی جماعت کے سینئر رہنما اے کے انٹونی نے دوسری نشست کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے راہول گاندھی کو آگاہ کیا کہ جنوبی ریاستوں میں موجود کانگریس کے کارکنان کے جذبات نظر انداز کرنا درست فیصلہ نہیں ہوگا۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا کا کہنا تھا کہ راہول گاندھی کے کیرالہ سے انتخاب لڑنے کا مقصد جنوبی ریاستوں کو پیغام دینا تھا کہ کانگریس ان کی ثقافت، زبان، روایات کا احترام کرتی ہے اور راہول گاندھی شمالی اور جنوبی بھارت کو ملانے والا کردار ادا کریں گے۔ ادھے پریانکا گاندھی سے جب پوچھا گیا کہ وہ اپنی والدہ کی نشست رائے بریلی سے انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں لیکن واراناسی سے کیوں نہیں جہاں نریندر مودی امیدوار ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی چاہے گی تو وہ وہاں سے انتخاب لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

News Code 1889343

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =