پیرو میں بس میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک

پیرو میں بس میں آگ لگنے کے واقعہ میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرو میں بس میں آگ لگنے کے واقعہ میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ پیرو کی ایمرجنسی سروسز اور سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈبل ڈیکر مسافر بس میں لیما کے ٹرنسپورٹ ٹرمینل پر صبح میں آگ بھڑک اٹھی،مسافر اس کی اوپری منزل میں محصور ہو کر رہ گئے تھے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق انجن میں ایکٹریکل فالٹ کی وجہ سے آگ بھڑکی۔

News Code 1889341

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =