پاکستان میں بڑے بھائی نے فائرنگ کر کے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں گھریلو ناچاقی کے باعث بڑے بھائی نے فائرنگ کر کے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں گھریلو ناچاقی کے باعث بڑے بھائی نے فائرنگ کر کے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ سیالکوٹ کے علاقے اسلامیہ کالج روڈ پر پیش آیا، جہاں بڑے بھائی نے گھریلو تنازع کے سبب چھوٹے بھائی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں چھوٹا بھائی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

News Code 1889331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =