باراتیوں اور شادی ہال انتظامیہ کے درمیان جھگڑے میں 15 افراد زخمی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کےشہر قصور میں باراتیوں اور شادی ہال انتظامیہ کے درمیان دولہا کی گاڑی غلط پارک کرنے پر جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کےشہر قصور میں باراتیوں اور شادی ہال انتظامیہ کے درمیان دولہا کی گاڑی غلط پارک کرنے پر جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ قصور میں فیروز پور روڈ پر واقع نیو بس ٹرمینل کے قریب شادی ہال کے پاس دولہا کی گاڑی غلط پارک کرنے پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق غلط پارکنگ کے مسئلے پر ہونے والی زبانی تلخ کلامی ہاتھاپائی میں بدل گئی، باراتیوں اور شادی ہال انتظامیہ کے درمیان جھگڑے میں خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہان انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، باراتیوں نے اسٹیل باغ چوک پر شادی ہال انتظامیہ کے رویے پر احتجاج بھی کیا ہے۔

News Code 1889327

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =