سلوواکیہ میں پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں

مشرقی یورپ کے ملک سلوواکیہ میں بدعنوانی کےخلاف متحرک خاتون زوزانا کیپوٹوا انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پرکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقی یورپ کے ملک سلوواکیہ میں بدعنوانی کےخلاف متحرک خاتون زوزانا کیپوٹوا انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صدارتی انتخاب میں ماحولیاتی وکیل زوزانا نے 58.40 فیصد ووٹ جبکہ ان کے مخالف امیدوار اور یورپی یونین کے توانائی کمشنر ماروس سیفچووک نے 41.59 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ ’انتخابی نتائج اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ آپ اپنے مخالفین پر حملہ کیے بغیر بھی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ یہ روایت یورپی اور سلوواکیہ کی پارلیمنٹ میں ہونے والے انتخابات میں بھی برقرار رکھی جائے گی۔ ادھر ان سے شکست کھانے والےحکمران جماعت کے امیدوار ماروس سیفچووک نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سلوواکیہ کی پہلی خاتون صدر گلدستے کی حقدار ہیں۔

News Code 1889324

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =