کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مزید 4 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 4 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع  پلوامہ میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران  مزید 4  علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات مطابق  کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے لاسی پورہ میں بھارتی فورسز نے محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران  کارروائی کرتے ہوئے 4  علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا۔ بھارتی فورسز کا دعویٰ ہے کہ چاروں  علیحدگی پسند فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے، جھڑپ کے دوران 3 بھارتی فوجی بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔پلوامہ اور شوپیاں میں مقامی  انتظامیہ نے انٹر نیٹ سروس بند کردی ہے۔ادھر ضلع اسلام آباد کے علاقے قاضی گنڈ اور ویر ناگ میں بھی قابض بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

News Code 1889322

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =