قطر کے بادشاہ نے اپنےخطاب سے پہلے ہی عرب لیگ کا اجلاس ترک کردیا

عرب ذرائع کے مطابق تیونس میں قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے خطاب سے پہلے ہی عرب لیگ کا سربراہی اجلاس ترک کرکے اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس میں قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے خطاب سے پہلے ہی عرب لیگ کا سربراہی اجلاس ترک کرکے اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قطر کے بادشاہ نے عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط کی تقریر پر احتجاج کرتے ہوئے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کو ترک کردیا ۔ ادھر قطر کی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ اجلاس میں قطر کی نمائندگی کریں گے۔

News Code 1889311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =