راجوری میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 6 افراد ہلاک

کشمیر میں مسافر بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک مسافر شدید زخمی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر میں مسافر بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک مسافر شدید زخمی ہے۔ کشمیر کے ضلع راجوری میں مسافر بس ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور گہری کھائی میں گر مکمل طور تباہ ہوگئی۔ مسافر بس حادثے میں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دو شدید زخمیوں نے اسپتال جاتے ہوئے اور ایک دوران علاج خالق حقیقی سے جا ملا۔ ایک شدید زخمی کو جموں کے اسپیشلائزڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ مسافر بس حادثے کے بعد مقامی افراد نے پولیس اور ریسکیو اداروں کی مدد سے بس میں پھنسے افراد کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

News Code 1889307

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =