چین میں فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک

چین کے مشرقی صوبے میں برقی آلات تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے مشرقی صوبے میں برقی آلات تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ چین کے صوبے جیانگسو صوبے میں فیکٹری کے باہر دھاتوں کے ناکارہ ٹکروں کے کنٹینر میں آگ لگ گئی جس کے باعث شدید نوعیت کا دھماکہ ہوا جس کی زد میں آ کر سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کونشان ویفر ٹیکنالوجی کا رپوریشن لیمیٹڈ میں ہونے والے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل 21 مارچ کو مشرقی چین میں کیمیکل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 78 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

News Code 1889306

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =