ٹرمپ کا شمالی کوریا سے اپنا جوہری اسلحہ اور بم امریکہ منتقل کرنے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ سے ملاقات میں شمالی کوریا کے تمام جوہری ہتھیار امریکہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ سے ملاقات میں شمالی کوریا کے تمام جوہری ہتھیار امریکہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ رائٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ہنوئی میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے ہونے والی ملاقات میں ایک چٹ دی جس میں انگریزی اور کورین زبان میں جوہری ہتھیار امریکہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ تحریر تھا۔ رائٹرز نے امریکی صدر کی خواہش پر مبنی کاغذی ہدایت نامہ دیکھنے کا دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ یک صفحی تحریر میں دو زبانوں میں شمالی کوریا کے تمام جوہری ہتھیار، پٹرول بم اور میزائل وغیرہ امریکہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

پہلی مرتبہ امریکی صدر نے شمالی کوریا پر واضح کیا کہ جوہری ہتھیار تلف کرنے سے مراد دراصل ان خطرناک ہتھیاروں کی امریکہ منتقلی ہے۔ اس سے قبل ہر بار شمالی کوریا کو جوہری تنصیبات کو تلف کرنے کی ہدایت کی جاتی رہی ہے اور گزشتہ برس سنگاپور میں طے پانے والے معاہدے میں بھی یہی شق شامل تھی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان ویت نام کے شہر ہنوئی میں 28 فروری کو ملاقات ہوئی تھی جو کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئی تھی اور اس ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری نہیں کیا گیا تھا۔

News Code 1889294

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =