قطر کے بادشاہ تیونس میں عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

قطر کے بادشاہ کل تیونس میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قطر کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی کل تیونس میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق تیونس میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں شام، یمن اور لیبیا کی صورتحال کے بارے میں جائزہ لیا جائےگا۔ اس سے قبل مصر نے اعلان کیا تھا کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی تیونس میں ہونے والےعرب سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

News Code 1889287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =