افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، 4 اہلکار اور 5 طالبان ہلاک

طالبان کے افغان پولیس کی چیک پوسٹ پر حملے میں 4 اہلکار جاں بحق جب کہ جوابی کارروائی میں 5 طالبان بھی مارے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان کے افغان پولیس کی چیک پوسٹ پر حملے میں 4 اہلکار جاں بحق جب کہ جوابی کارروائی میں 5 طالبان بھی مارے گئے۔ افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس کی جانب سے 5 حملہ آوروں کے مارے جانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ قندھار کے کئی علاقوں میں طالبان کا قبضہ ہے جب کہ کچھ حصوں میں اب بھی کابل حکومت کی رٹ برقرار ہے۔ حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ وقتاً فوقتاً جاری رہتا ہے تاہم طالبان نے اس حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق یا ترید نہیں کی ہے۔ دوسری جانب مشرقی افغانستان کے شہر غزنی میں پوليس چیک پوائنٹ پر حملے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 9 ہوگئی ہے جب کہ مزید 4 اہلکار زیر علاج ہیں۔ یہ اہلکار گزشتہ روز طالبان کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جن میں سے 7 نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔

News Code 1889283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =