امریکی فضائیہ کا بی ون بمبار طیاروں کا پورا فلیٹ ہی گراؤنڈ کرنے کا حکم

امریکی ائیرفورس نے ڈروگ چیوٹ سسٹم میں خرابی کی نشاندہی کے بعد حفاظتی انتظامات کے تحت بی ون بمبار طیاروں کا ایک بیڑا گرائونڈ کرنے کا حکم دیدیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ائیرفورس نے ڈروگ چیوٹ سسٹم میں خرابی کی نشاندہی کے بعد حفاظتی انتظامات کے تحت بی ون بمبار طیاروں کا ایک بیڑا  گرائونڈ کرنے کا حکم دیدیا۔ اکنامک ٹائمز کے مطابق  ڈروگ چیوٹ سسٹم  پائلٹ کی نشست کیساتھ پیراشوٹ لگانے سے قبل درست رکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ احکامات جمعرات کو جاری کیے گئے ہیں اوربی ون میں سے کسی ایک طیارے کو بھی اڑان کی اجازت نہیں ، یہ احکامات باضابطہ طورپر نہیں بلکہ تکنیکی طورپر دیئے گئے ہیں اور ہر طیارے کو معائنے کے بعد واپس آپریشنز میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔ 

دوسری طرف امریکی ائیرفورس کے گلوبل سٹرائیک کمانڈ کے کمانڈر کی طرف سے جاری ہونیوالے ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ان طیاروں کے سسٹم میں معمول کی جانچ پڑتال کے دوران کچھ نقائص نظر آئے تھے، اس لیے پیشگی احتیاطی اقدامات کے طور پرگرائونڈ کیا گیا ہے، ٹکنیشنز پورے سسٹم کی مکمل جانچ  پڑتال کریں گے۔ بی1 لانسر ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا سپرسانک روایتی بمبار ہے جو امریکی ائیرفورس میں1985سے خدمات انجام دے رہا ہے۔

News Code 1889282

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =