عالمی برادری کو دہشتگردی کی وجوہات سے نمٹنے کی ضرورت ہے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ہمیں دہشت گردی کی علامات سے نہیں بلکہ وجوہات سے نبردآزما ہونے کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ہمیں دہشت گردی کی علامات سے نہیں بلکہ وجوہات سے نبردآزما ہونے کی ضرورت ہے۔ سلامتی کونسل میں دہشت گردی کی روک تھام پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر میں جاری بربریت اور ریاستی دہشت گردی پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کے دہشت گردی کی روک تھام کرنے والے اداروں کو چند ممالک کے سیاسی مفادات کے فروغ کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان میں قومی ایکشن پلان کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی مربوط اور جامع پالیسی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

News Code 1889281

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =