کشمیر میں بھارتی فورسز کی بس کے قریب دھماکہ

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورس کی بس کے نزدیک ایک کار زوردار دھماکے سے مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورس کی بس کے نزدیک ایک کار زوردار دھماکے سے مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ کشمیر کے ضلع رمبان کی سری نگر ہائی وے پر بھارتی سیکیورٹی فورس CRPF کی بس کے نزدیک ایک کار میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ سیکیورٹی فورس کی بس کو بھی نقصان پہنچا۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیراؤ کرلیا، کار کا ڈرائیور ممکنہ طور پر فرار ہوگیا ہے۔ تباہ ہونے والی کار کے ٹکڑوں کو فرانزک لیب بھیج دیا گیا ہے اور کار کی ملکیت کے لیے چھان بین کی جارہی ہے۔ ابتدائی طور پر حادثہ سلنڈر دھماکا لگتا ہے۔ دھماکے میں سیکیورٹی فورس کے اہلکار محفوظرہے۔ زور دار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکار بھی خوف کے باعث بس سے باہر نکل آئے اور ٹریفک معطل کرکے کسی کو جائے وقوعہ کے قریب سے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

News Code 1889278

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =