مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد آئندہ ہفتے بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے میکسیکو کی سرحد آئندہ ہفتے بند کرنے کی دھمکی دیدی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میکسیکو غیرقانونی تارکین وطن کا داخلہ روکنے میں ناکا م رہا،یہ میکسیکو کیلئے سب سے آسان ہے لیکن وہ ہم سے پیسے لے کرمذاکرات ہی کررہا ہے ۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میکسیکو نے تارکین وطن کا داخلہ فوری نہیں روکا توآئندہ ہفتے جنوبی سرحد کو بند کردیں گے ،ٹرمپ نے کہا کہ میکسکو کی سرحد طویل عرصے کیلئے بند کریں گے یہ کوئی کھیل نہیں ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد آئندہ ہفتے بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔
News Code 1889274
آپ کا تبصرہ