آئی ایس پی آر نے ہائبرڈ وار میں بھارت کو شکست دیدی

کشمیر میں کور کمانڈر رہنے والے بھارتی جرنیل نے اعتراف کیا ہے کہ آئی ایس پی آر نے ہائبرڈ وار میں بھارت کو شکست دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر میں کور کمانڈر رہنے والے بھارتی جرنیل نے اعتراف کیا ہے کہ آئی ایس پی آر نے ہائبرڈ وار میں بھارت کو شکست دی ہے۔ بھارتی فوج کے سابق کورکمانڈرناردرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عطاءحسنین نے برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب میں آئی ایس پی آر کی کارکردگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ ہائبرڈ جنگ میں پاکستان جیت گیا اور بھارت ہارگیا، آئی ایس پی آر نے اطلاعات کے میدان میں بھارت کو شکست دی، پاکستان نے معلومات کے معاملے میں پیشہ ورانہ مہارت دکھائی۔سابق بھارتی جنرل نے کہا کہ بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں سے کشمیر کے لوگ ہمارے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، آئی ایس پی آر نے سکھایاکہ معلومات کا استعمال کیسے ہوتا ہے، دنیا میں دہشتگردی کی لہر ہے اور لوگ ہائبرڈ وار سے ناواقف ہیں، ہائبرڈجنگ کیاہوتی ہے،آئی ایس پی آرنے ہمیں بتایا۔انہوں نے مزید کہا کہ روایتی جنگوں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا اور امریکہ کو یہ بات سمجھنے میں 18 سال لگ گئے۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عطاءحسنین بھارتی فوج کی 15 اور 21 کور کے کور کمانڈر رہ چکے ہیں۔ 15 کور کا ہیڈ کوارٹر سرینگر میں واقع ہے ۔

News Code 1889272

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =