افغانستان دو صوبوں ہلمند اور زابل میں 12 اہلکار ہلاک

افغانستان کے دو صوبوں ہلمند اور زابل میں افغان فورسز اور طالبان کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں 12 پولیس اہلکار اور صوبہ بغلان میں 4 شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دو صوبوں ہلمند اور زابل میں افغان فورسز اور طالبان کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں 12 پولیس اہلکار اور صوبہ بغلان میں 4 شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سرکاری ذرائع  کے مطابق آج صبح صوبہ ہلمند کے ضلع  کزاکی  میں مسلح شدت پسندوں کے ایک گروپ نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک  ہوگئے جبکہ حملہ آور باآسانی فرار ہوگئے۔ دوسرا واقعہ صوبہ زابل کے ضلع سیوری میں پیش آیا جہاں شدت پسندوں نے حملہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا، جبکہ صوبہ بغلان کے پولیس ترجمان ہمدرد خان کاکہنا ہے کہ صوبے میں ہونے والی جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں فائرنگ کرکے 4 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

News Code 1889254

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =