پاکستان کا کرتار پور راہداری سے متعلق اجلاس ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری سے متعلق اجلاس ملتوی کرنے کے فیصلے پر افسوس ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری سے متعلق اجلاس ملتوی کرنے کے فیصلے پر افسوس ہوا ہے۔ پاکستانی وزارت  خارجہ کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرتار پور راہدری سے متعلق اجلاس دونوں ملکوں کے باہمی اتفاق سے طے ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ 14 مارچ کےاجلاس میں آئندہ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق ہوا تھا جبکہ یہ اجلاس 2 اپریل کوہونا تھا ۔

News Code 1889251

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =