صومالیہ کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک

صومالیہ میں کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 17زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 17زخمی ہوگئے ہیں۔ کار بم دھماکا دارالحکومت موغادیشو کے ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے نزدیک کیا گیا۔ دھماکے سے ریستوران، گاڑیوں اور نزدیکی عمارتوں کو نقصان پہنچا، ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

News Code 1889244

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =