صدر حسن روحانی خوزستان کے دورے پر اہواز پہنچ گئے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی صوبہ خوزستان کے دورے پر اہواز پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی صوبہ خوزستان کے دورے پر اہواز پہنچ گئے ہیں۔ صدر حسن روحانی اس سفر میں صوبہ خوزستان میں سیلاب کے خطرات  سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔ صدر حسن روحانی کی اس سفر میں کئی وزراء بھی ہمراہی کررہے ہیں۔ صدرحسن روحانی صوبہ خوزستان کی گورنری میں مقامی انتظامیہ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور صوبہ خوزستان کے ترقیاتی امور کا بھی جائزہ لیں گے۔

News Code 1889243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =