بنگلہ دیش میں کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 19 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 19 افراد ہلاک جب کہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بنگلہ دیش میں کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 19 افراد ہلاک جب کہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے بنانی میں ایف آر ٹاور نامی کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کے شعلوں میں لپٹی عمارت میں درجنوں افراد پھنس گئے جب کہ 7 افراد نے اپنی جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگادی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس پر قابو پانے کے لیے ناصرف شہر کی فائر بریگیڈ بلکہ بنگلہ دیش کی بحریہ اور فضائیہ کی بھی مدد لینی پڑی۔مقامی انتظامیہ نے واقعہ میں 19 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ 70 سے زائد زخمی ہیں۔

News Code 1889242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =