کشمیر میں بھارتی فوجی بنکر کے قریب زوردار دھماکہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوجی بنکر کے قریب ہونے والے دھماکے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوجی بنکر کے قریب ہونے والے دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع سری نگر میں بھارتی فورسز کے بنکر کے قریب زوردار دھماکہ ہوا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ الوچی باغ کے علاقے میں ہوا اور دھماکے کی آواز پورے علاقے میں سنائی دی، دھماکے کی زد میں آکر ایک گھر مسمار جب کہ قریب کھڑی ایک گاڑی تباہ ہوئی۔  بھارتی فورسز نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

News Code 1889241

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =