ہلمند اور پکتیکا میں افغان فورسز کے آپریشن سے 32 طالبان ہلاک

افغانستان کے صوبوں ہلمند اور پکتیکا میں افغان فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 32 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبوں ہلمند اور پکتیکا میں افغان فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 32 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغانستان کی خصوصی فورسز نے ہلمند اور پکتیکا کے علاقوں میں طالبان کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں کیں۔ افغان ملٹری کے مطابق 24 گھنٹوں میں آپریشن کے دوران ہلمند کے ضلع نہر سراج میں 30 طالبان ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ ادھر پکتیکا کے ضلع برمل میں افغان فورسز کی بمباری میں 2 طالبان مارے گئے، طالبان کی جانب سے ان کارروائیوں پر کوئی ردعمل ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔

News Code 1889230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =