نوازشریف کو عدالت کے وقت کے بعد رہا کرنے والے دو ملازمین معطل

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں ضمانت کے فیصلے کی فوری ترسیل کرنے والے دو ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں ضمانت کے فیصلے کی فوری ترسیل کرنے والے دو ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم اس فیصلے کو کوٹ لکھپت جیل میں پہنچانا ضروری تھا، تاکہ عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے جیل حکام نوازشریف کو رہا کرسکیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عدالتی اوقات کار ساڑھے 3 بجے سہ پہر ختم ہوگئے تھے، تاہم سپریم کورٹ  کے نائب قاصد علی اور سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے ڈسپیچ رائڈر شہزاد نے عدالتی وقت ختم ہونے کے باوجود فیصلے کی ترسیل کی، جس پر سپریم کورٹ نے دونوں ملازمین کو معطل کردیا ہے۔واضح رہے کہ نوازشریف کی ضمانت کا فیصلہ رات 9 بجے لاہور بھیجا گیا، جب کہ فیصلے کی فوری ترسیل سے نواز شریف رات پونے ایک بجے جیل سے رہا ہو گئے تھے۔

News Code 1889218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =