کراچی میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے ڈاکس تھانے کی حدود میں واقع مچھر کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں سلیم نامی شخص ہلاک ہو گیا۔ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہو گئے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے ضروری شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

News Code 1889214

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =