پاکستان کا پلوامہ واقعہ سے متعلق بھارتی ڈوزئیر کا ابتدائی جواب

پاکستانی حکومت نے پلوامہ واقعہ سے متعلق بھارتی ڈوزئیر کا ابتدائی جواب دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستانی حکومت نے پلوامہ واقعہ سے متعلق بھارتی ڈوزئیر کا ابتدائی جواب دے دیا ہے۔  پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے پلوامہ واقعہ سے متعلق بھارتی ڈوزئیر کا ابتدائی جواب دے دیا ہے، پاکستان نے بھارتی کی جانب سے مہیا کی گئی رپورٹ کا جائیزہ لیا اور بھارتی ہائی کمشنر کو ابتدائی سفارشات سے بھی آگاہ کردیا ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈوزیئر کے جواب میں پاکستان نے مؤقف پیش کیا ہے کہ بھارت پلوامہ حملے کے حوالے سے مزید شواہد اور معلومات مہیا کرے، پاکستان خطے میں قیام امن اور سکیورٹی کے لئے  اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کی امن و سلامتی کی خاطر تعاون کرتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو پلوامہ حملہ کے بعد تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی تھی اور پاکستان نے اس معاملہ پر بھی  ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سے مکمل تعاون کیا۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو پلوامہ حملہ کے بعد تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی تھی، جس کے جواب میں  بھارت نے صرف ایک صفحہ 27 فروری کو دیا، اور پاکستان نے اس کا آج جواب دے دیا ہے، اور بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ بلا کر پلوامہ حملے پر فائنڈنگ شیئرکی گئیں۔

News Code 1889209

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =