پاکستان کا ملک سے غربت کے خاتمہ کے لئے نئی وزارت قائم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غربت ختم کرنا بھی جہاد ہے،ہم ملک سے غربت ختم کریں گے پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے اور ہم اسے مدنی ریاست کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں غربت مٹاو پروگرام " احساس " کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غربت ختم کرنا بھی جہاد ہے،ہم ملک سے غربت ختم کریں گے پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے اور ہم اسے مدنی ریاست کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ غربت ختم کرنے کیلیے عملی اقدامات کرنے پڑیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے نئی وزارت قائم کر رہے ہیں ۔ 57 لاکھ خواتین کیلیے سیونگ اکاؤنٹس بنا رہے ہیں،انکو موبائل فون بھی دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کمزور، پسماندہ لوگوں کی امداد میں 80 ارب کا اضافہ کر رہے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ چین نے 30 سال پہلے جو فیصلے کیے اس کی وجہ سے آج معاشی طاقت ہے،چین نے 30سال کے اندر 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا،آج ہم بھی وہی فیصلے کررہے ہیں تاکہ آگے جاکر ملک معاشی طور پر مستحکم ہوسکے۔ غربت مٹاؤ پروگرام کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں ابھی تک نہیں پتہ کہ ملک میں کتنے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، پورے ملک سے پسماندہ طبقے کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا، دسمبر تک تمام ڈیٹا اکٹھا کرلیا جائے گا۔ ہم پسماندہ علاقوں کے بجٹ میں80 ارب کا اضافہ کر رہے ہیں، مختلف سرکاری فلاحی ادارے الگ الگ کام کر رہے ہیں، ہم نئی وزارت قائم کر رہے ہیں جو اس پروگرام کے لیے پورے ملک میں کام کرے گی، نئی وزارت سے مل کر کام کریں گے۔

News Code 1889206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =