نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی سے علاج کروانے کا فیصلہ

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے شریف میڈیکل سٹی سے علاج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے شریف میڈیکل سٹی سے علاج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو کل شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا جائے گا، جس کے بعد ان کی صحت کا مکمل جائزہ لیا جائے گا، نواز شریف کے گردوں اور دل کا علاج ایک ساتھ ہی ہوگا۔چھ ہفتے میں علاج مکمل ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ طبی معائنے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ چھ ہفتے میں علاج ہوسکے گا یا نہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتے کے لیے ضمانت منظور کی ہے۔

News Code 1889204

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =