نئے پاکستان میں وہابی دہشت گرد تنظیموں کی کوئی جگہ نہیں

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آج جو کچھ ہو رہا ہے اس سے قبل کبھی نہیں ہوا، اور نئے پاکستان میں وہابی دہشت گرد تنظیموں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آج جو کچھ ہو رہا ہے اس سے قبل کبھی نہیں ہوا، اور نئے پاکستان میں وہابی دہشت گرد تنظیموں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ نئے پاکستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں اور پاکستان کا جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں، دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری ہے، پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آج جو کچھ ہو رہا ہے اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے، پلوامہ واقعہ مودی حکومت نے جنگی جنون پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا اور یہ حملہ مودی کی مسلم مخالف حکومت اور کشمیر میں ان کی سخت پالیسیوں کا نتیجہ ہے جب کہ بھارت کے عام انتخابات سے قبل کچھ ہو سکتا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی ایک ہیجان زدہ شخص ہیں جو دونوں ممالک کو جنگ کے دھانے پر لے آئے ہیں۔

News Code 1889202

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =