عمران خان کے بیان پر پاکستانی دفتر خارجہ کی وضاحت

افغانستان سے متعلق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان سے متعلق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیر اعظم کا بیان ویڈیو میں سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، وزیر اعظم نے پاکستان کے نظام کا حوالہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نگراں حکومت کے تحت انتخابات ہوتے ہیں، وزیر اعظم کے بیان کو افغانستان کے داخلی امور میں مداخلت نہ سمجھا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان افغان قیادت میں امن عمل کی کامیابی کے علاوہ کسی قسم کے مفاد کی خواہش نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغان مفاہمتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے ذاتی دلچسپی لی ہے،افغان مفاہمتی عمل کے اہم موڑ پر پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر فیصل نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان افغان عوام کے پرامن انداز میں رہنے کے حق کو سمجھتے ہیں، افغان عوام نے 4 دہائیاں جنگ اور تشدد کے زیر اثر گزاری ہیں۔

News Code 1889194

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =