بھارت کے ساتھ سکیورٹی کے ایک اور ناخوشگوار واقعہ کا خطرہ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں بھارت کے ساتھ سکیورٹی کے ایک اور ناخوشگوار واقعے کا خطرہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھارت کے ساتھ سکیورٹی کے ایک اور ناخوشگوار واقعے کا خطرہ ہے۔ عمران خان کا یہ بیان دو جوہری ریاستوں کے درمیان کشیدگی میں خطرناک اضافہ کے بعد سامنے آیا جس نے نئی دہلی میں اگلے ماہ انتخابات سے قبل جنگی جنون کو شہہ دی تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں اب بھی اضافہ ہے حالانکہ کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کا بحران پاکستانی فوج کی جانب سے گرفتار کئے گئے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے بعد کم ہوگیا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ انہیں انتخابات سے قبل اب بھی تشویش ہے، انہیں لگتا ہے کہ کچھ ہوسکتا ہے مودی انتخابات جیتنے کے لئے کوئی بھی حماقت کرسکتے ہیں۔

News Code 1889189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =