ابھی نندن کو سری نگر اسکاڈرن میں شامل کرلیا گیا

بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو سری نگر میں دوبارہ انکے اسکاڈرن میں شامل کرلیا گیا تاہم انہیں 4 ہفتے کی طبی رخصت پر رکھا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو سری نگر میں دوبارہ انکے اسکاڈرن میں شامل کرلیا گیا تاہم انہیں 4 ہفتے کی طبی رخصت پر رکھا گیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق ابھی نندن  نے طبی چھٹیوں کے دوران چینائی میں اپنے گھر والوں کیساتھ وقت گزارنے کے بجائے سری نگر میں اپنے اسکاڈرن کے ساتھ قیام کو ترجیح دی، ذرائع کا کہناہےکہ 4ہفتوں کی طبی رخصت ختم ہونے کے بعد ایک میڈیکل بورڈ انکی فٹنس کا جائزہ لےگا کہ آیا وہ دوبارہ کاک پٹ میں بھیجے جاسکتے ہیں۔

News Code 1889187

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =