صوبہ سندھ میں 14 سالہ ہندو لڑکی کا اغوا

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع بدین کے گاؤں جام پتافی سے 14 سالہ ہندو لڑکی مالا کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع بدین کے گاؤں جام پتافی سے 14 سالہ ہندو لڑکی مالا کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔ لڑکی کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ مالا کو 16 مارچ کو مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر اغواء کیا گیاہے، ملزمان جبری طور پر اس کا مذہب تبدیل کرا سکتے ہیں۔ مالا کے والد نے پنگریو تھانے میں درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ 16 مارچ کو عمر کوٹ کے علاقے پتھورو کے رہائشی غلام حیدر تھہیم نے اس کی بیٹی مالا کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلحے کے زور پر اغوا کرلیا۔

پولیس نے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے 17 مارچ کو اسلام قبول کر کے سانگھڑ کی عدالت میں غلام حیدر تھہیم سے شادی کرلی ہے اور دونوں کا نکاح نامہ اور عدالتی بیان بھی سامنے آچکا ہے۔ 26  مارچ کو مقدمہ درج کرایا گیا اس لیے اب مالا کو بازیاب کرکے بیان کے لے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

News Code 1889185

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =